سعودی عرب کے وزیرِحج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ19 کی ویکسین لگوا لیں۔انھوں نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے بچا ﺅکے لیے پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر کے پروٹوکولز پرعمل درآمد جاری رہے گا۔جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہاں ہیں، انھیں حفظ ماتقدم کے طور پر کووِڈ19کی ویکسین لگوالینی چاہیے۔ڈاکٹر صالح کا کہنا تھا کہ عازمینِ عمرہ کو ہر وقت چہرے پر ماسک پہن کر رکھنا ہوگا اور عازمین کے لیے مقررکردہ عمر کی حد کی پابندی برقرار رہے گی۔ سعودی حکام کے مطابق صرف 18 سے 50 سال کی عمر کے افراد کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہے۔
سعودی وزیرحج وعمرہ کی عازمینِ عمرہ کو کووِڈ19کی ویکسین لگوانے کی ہدایت
Jan 07, 2021 | 14:44