ن لیگ لاشوں پر سیاست چمکانے کی پرانی عادی ہے،فردوس عاشق

Jan 07, 2021 | 14:51

ویب ڈیسک

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ لاشوں پر سیاست چمکانے کی پرانی عادی ہے، مریم نواز اپنے بیانات سے ملک دشمن عناصر کو مواقع فراہم کر رہی ہیں۔

اپنی ٹو یٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا ہر شہری عزیز ہے، وہ ہروقت سیاست سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد کے لئے کام کرنے میں پرعزم ہیں، مریم نواز اپنے بیانات سے ملک دشمن عناصر کو مواقع فراہم کررہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ افسوس کہ مریم نواز نے مچھ کے شہدا سے اظہار ِیکجہتی کے موقع پر بھی وزیراعظم عمران خان پر بے جا تنقید کرکے اپنا وطیرہ نہیں بدلا۔ مسلم لیگ (ن)لاشوں پر سیاست چمکانے کی پرانی عادی ہے۔ مریم نواز کوئٹہ کے شہدا کی لاشوں پراس روایت کو زندہ رکھنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کے لواحقین مریم اور بلاول سے پی ڈی ایم کے کارکنوں میں چھپے آستینوں میں سانپ کا ضرور پوچھیں، جنہوں نے ہمیشہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کی سوچ کو پروان چڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مزیدخبریں