وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ کا دورہ کرنے کااصولی فیصلہ کر لیا، وزیراعظم کے دورے کا دن اور وقت خفیہ رکھا جائے گا۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے شیڈول کے حوالے سے مشاورت جاری ہے،وزیراعظم عمران خان کے کوئٹہ کے دورے کا اعلان سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے قبل از وقت نہیں کیا جائے گا اور وزیراعظم کے دورے کا دن اور وقت خفیہ رکھا جائے گا۔وزیراعظم کوئٹہ جا کر ہزارہ برادری سے اظہار تعزیت کرینگے ۔