دوسری شادی کا بھیانک انجام، سسر نے داماد کے گھر کو آگ لگادی،2 بچیاں جاں بحق

جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں دوسری شادی کا بھیانک انجام نکلا، سسر نے اپنے داماد کے گھر میں آگ لگادی۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے قریشی چوک میں گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے بعد انکشاف کیا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سسرنے دوسری شادی کرنے پر داماد کے گھر کو مبینہ طور پر آگ لگائی، جس کے نتیجے میں دو بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، واقعے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور گھناﺅنے فعل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیاہے۔

ای پیپر دی نیشن