عالمی شہرت یافتہ امریکی ٹی وی میزبان لیری کنگ کو حالت بہتر ہونے پر آئی سی یو سے واپس وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔وہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔چند دن قبل لیری کنگ کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد وہ ہسپتال منتقل ہو گئے تھے ۔لیری کنگ کے خاندان نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے مختلف بیماریوں کا شکار ہیں اورباب وہ کورونا وائرس سے بھی متاثر ہو چکے ہیں۔