محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اورشمالی علاقہ جات میں شدید سردرہا۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش، گلگت بلتستان، چلاس 6 اور سکردو میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کم سے کم درجہ حرارت، لہہ منفی 11،گوپس ،قلات منفی 10، استور ،کالام، کوئٹہ منفی 9 ، بگروٹ منفی 8،اسکردو، پاراچنار منفی7 ،ہنزہ اورمالم جبہ میں منفی 5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، بالائی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان
Jan 07, 2021 | 17:38