امریکی ناول نگار ایرک جیروم ڈکی انتقال کر گئے

 معروف امریکی ناول نگار ایرک جیروم ڈکی 59 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرک جیروم کے پبلیشربیکی اوڈیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مصنف ایرک جیروم ڈکی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لاس اینجلس میں انتقال کر گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ایرک کے ناولوں میں رومک ، ایروٹیکا اور سیاہ نظریے سے متعلق سسپنس کی تصویر کشی کی گئی تھی خاص طور پر ان کے ناول بلیک پریسپیکٹو، ملک ان مائی کافی ، سلیپنگ ود سٹرینجر اور فرینڈ اینڈ لور کو قارئین نے بہت زیادہ پسند کیا۔واضح رہے کہ ایرک کے ناول فرانسیسی ، پولش اور جاپانی زبان میں شائع ہوچکے ہیں اور ان کا آخری ناول اپریل 2021 میں شائع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن