چین کی قومی موسمیاتی مرکزنے ملک بھر میں شدید سردی کی لہر اور یخ بستہ ہوائیں چلنے کی وارننگ جاری کی ہے ۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی محکمہ موسمیات کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کے دن ملک کے بیشتر جنوبی اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منفی دس سنٹی گریڈ تک گرنے اور تیز ٹھنڈی ہواﺅ ں کے جھکڑ چلنے سردی کی شدت میں مزید اضافے سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیاہے۔ موسمیاتی مرکز (این ایم سی) کے حکام نے کہا کہ ملک کے انہوئی ، جیانگسی ، جیانگ ، فوزیان اور یونان کے صوبوں کے متعدد علاقوں میں شدید سردی کی لہر سے درجہ حرارت مزید 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے جبکہ شدید سردی کی لہر سے دریائے یانگزے کے کنارے اور دریا کے شمالی ساحلی علاقوں میں تیز ٹھنڈی ہواﺅ ں کے جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شدید سردی او ر ٹھنڈی ہواﺅں سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں ، ٹریفک اور پولیس حکام کو بھی اس مشکل حالات سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔