کوٹ ادو(خبر نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ فرازاحمد نے خدمت آپ کی دہلیز پر کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے دور دراز کے علاقوں میں موجود سات دریائی چیک پوسٹوں پر مکمل فعال فرنٹ ڈیسک قائم کر دیئے۔ دیہاتی علاقوں کے لوگ بھی فرنٹ ڈیسک پر تمام سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کا کہنا تھا۔ کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے ۔
ضلع مظفرگڑھ کی سات دریائی چیک پوسٹوں پر فرنٹ ڈیسک قائم
Jan 07, 2022