خانیوال (نمائندہ خصوصی )تحریک لبیک پاکستان کے رہنماء علامہ امجد رضا سعیدی کو جنوبی پنجاب کے امیر پیر سید سرور حسنین شاہ اورڈویژنل امیر علامہ محمدمجاہد اسماعیل نے نائب امیرملتان ڈویثرن نامزد کر دیا۔ علامہ امجد رضا سعیدی نے کہا ہے کہ قیادت کی جانب سے مجھ پر اعتمادکا اظہار میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ذمہ داری کو احسن طریقہ سے نبھائوں گا۔