واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹ کا پلندہ ہیں اور امریکہ میں جمہوریت کیلئے شدید خطرہ ہیں۔ کیپٹل ہل پر حملے کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم سے خطاب میں جوبائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو جو واشنگٹن میں سرکاری عمارت کیپیٹل ہِل پر حملہ ہوا اس کی پوری ذمہ داری ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد ہوتی ہے۔ کسی کو جمہوریت پر خنجر تاننے نہیں دوں گا۔ صدر کا یہ بھی کہنا تھا ٹرمپ کا یہ بیان کہ 2020 کے الیکشن کے نتائج میں دھاندلی کی گئی ملک میں قانون کی بالادستی کے نظریے اور مستقبل میں آنے والے انتخابات کی بنیادوں کیلئے خطرہ ہے۔ جوبائیڈن نے کہا کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ؟ ہمیں اس میں باریک بینی سے تفریق کرنے کی ضرورت ہے۔ سچ یہ ہے سابق صدر نے 2020 کے الیکشن سے متعلق فریب کا جال بْنا اور یہ انہوں نے اس لیے کیا کیونکہ وہ اصولوں سے زیادہ طاقت کو ترجیح دیتے ہیں۔
جوبائیڈن نے ٹرمپ کو جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیدیا
Jan 07, 2022