چاول‘ دالوں‘ دودھ‘ مٹن کی قیمتوں میں 5 سے 20 روپے کلو اضافہ

لاہور ( خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے چاول، چنے، بیسن اور دالوں کی قیمتوں میں 5 سے 20 روپے فی کلوگرام تک کا اضافہ کر دیا۔ چاول 5 روپے مہنگے کر کے 135 روپے فی کلو گرام کر دیئے گئے۔ دال چنا باریک 5 روپے بڑھکر147، دال چنا سپیشل کی قیمت 152 روپے فی کلو مقررکر دی۔ دال مسور باریک 5 روپے بڑھ کر 225، دال مسور موٹی 15 روپے کے اضافے سے 210 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی۔ اسی طرح کالا چنا لوکل موٹا 2 بڑھ کر 147،کالا چنا باریک 5 روپے اضافے سے قیمت 140 فی کلوگرام مقرر کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چنا 20 روپے بڑھ کر 205 فی کلوگرام مقرر اور بیسن 5 روپے فی کلو گرام مہنگا کر کے 155 روپے فی کلوگرام کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی قیمت مقرر نہیں کی۔ نئے نرخوں کے مطابق دودھ 110 اور دہی 130 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مٹن کی قیمت 1100 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن