اسلام آباد(خبر نگار )پاکستان شریعت کونسل کی اپیل پر آج ملک بھر میں یوم یکجہتی افغانستان منایا جائے گا، جمعہ کے اجتماعات میں افغانستان کے حوالے سے عالمی قوتوں کی سرد مہری اور افغان شہریوں کو معاشی پابندیوں میں جکڑنے کے رویے کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی ۔