لاہور (نیٹ نیوز) حمزہ شہباز شریف نے فارن فنڈنگ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر رد عمل میں کہا ہے کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ تہلکہ خیز رپورٹ میں تصدیق ہو گئی کہ پی ٹی آئی نے غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے فنڈز حاصل کیے، فنڈز کو کم دکھایا اور درجنوں بنک اکاؤنٹس چھپائے گئے۔ سات برس سے ان تحقیقات کو رکوانے کی تگ و دو میں مصروف عمران خان کے کارنامے قوم کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ دوسروں پر من گھڑت الزامات عائد کرنے والوں کے خلاف مستند رپورٹ چوری، خورد برد اور مشتبہ ذرائع سے فنڈنگ کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس ہیر پھیر کی تہہ تک پہنچنا اشد ضروری ہے۔ قوم کے سامنے حقائق آنے چاہئیں۔ یہ فراڈ کروڑوں سے شروع ہوا ہے اور اربوں روپے تک جائے گا۔ تبدیلی کا اصل چہرہ سامنے آنے پر لوگوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔
عمران کے کارنامے قوم کے سامنے آنا شروع ہو گئے: حمزہ شہباز
Jan 07, 2022