نوجوانوں کیلئے ملازمتیں ایک سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ کر رہے ہیں : عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ اطلاعات، ڈی جی پی آر کے زیر اہتمام چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت میڈیا گریجوایٹس میں سرٹیفکیٹس و چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں وزیراعلیٰ مہمان خصوصی تھے۔ عثمان بزدار نے میڈیا گریجوایٹس میں سرٹیفکیٹس وچیک تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے ایک لاکھ ملازمتوں کو بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ تک لے جارہے ہیں۔ با صلاحیت اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں دیں گے۔ پنجاب کے نوجوانو ں کو ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں 2سال کی رعایت دی جائے گی۔ پی ایم ایس کے امتحان میں بھی امیدوارو ں کو عمر میں 2سال کی رعایت دیں گے۔ پنجاب کی تاریخ میں 740ارب روپے کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دینے کا اعزاز ہماری حکومت کو حاصل ہوا ہے۔ گراس روٹ لیول پر ترقی کے ثمرات پہنچانے کیلئے 360 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔ عوام کی بہتری کیلئے حکومت پوری طرح یکسو اور متحرک ہے۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے۔ پاکستان کے بالخصوص پنجاب کے نوجوانوں کی خدا داد صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب میں اطلاعاتی، صحافتی اور ثقافتی اقدار کی ترویج و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ نوجوان میڈیا پرسنز کو فرائض کی انجام دہی میں معروضیت کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔ ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا کہ 2 سالہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کیلئے 6کروڑ 70لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ینگ میڈیا گریجوایٹس کو 20ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جارہا ہے۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں کیلئے پیشہ ورانہ تربیت اور ملازمت کے دروازے کھول دے گا۔ علاوہ ازیں ینگ میڈیا گریجوایٹس نے وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین نے ملاقات کی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔ محکموں میں اصلاحات کرکے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کے سابقہ کلچر کو ختم کیا ہے۔ سابق دور میں ترقیاتی فنڈز کو ذاتی پسند و ناپسند کے تحت خرچ کیا گیا۔ نئے پاکستان میں پائی پائی امانت سمجھ کر دیانت کے ساتھ عوام پر خر چ کررہے ہیں۔ مخالفین ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں۔ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر ہر موقع پر ناکام رہے ہیں۔ اپوزیشن کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں۔ ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔  عثمان بزدار سے ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی ملاقاتیں کیں۔ جن میں حلقوں کے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔ ایک طرف ہماری خدمت کی سیاست ہے اور دوسری طرف اپوزیشن کی منفی سیاست۔ ملک میں پی ڈی ایم کی انتشار پھیلانے کی سیاست نہیں چلے گی۔ یہاں صرف خدمت کی سیاست کو پذیرائی ملے گی۔ اپوزیشن میں استعفے دینے اور لانگ مارچ کرنے کی ہمت ہے نہ حوصلہ۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے۔ حکومت مدت پوری کرے گی اور سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...