وزیراعظم جھوٹی تقریروں،ٹویٹس کی بجائے استعفیٰ دیں،مریم اورنگزیب 

Jan 07, 2022

اسلام آباد(خبر نگار) مسلم لیگ (ن )مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جھوٹی تقریروں اور ٹویٹس کی بجائے استعفیٰ دیںاپنے ایک بیان میں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب قوم کو آپ کے بے تکے بھاشن اور جھوٹ نہیں استعفیٰ چاہیے آپ کو آج غیرقانونی فارن فنڈنگ کا جواب دینا تھا، سڑکوں پر ٹویٹ نہیں انہوں نے کہا کہ جو سڑکیں اور موٹرویز نواز شریف بنا گئے وہ کسی وزیر اعظم نے نہیں بنائیں، جھوٹی ٹویٹس کرکے نہ سڑکیں بنتی ہیں اور نہ ہی فارن فنڈنگ کا ڈاکا چھپتا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم کو بتائیں کہ فارن فنڈنگ کیس کی تلاشی میں آپ چور ثابت ہوئے ہیں، آپ نے کن غیرملکی کمپنیوں اور افراد سے کتنے ڈالر کھائے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2.2 ارب روپے سے زائد کی فارن فنڈنگ چوری کا جواب دیں استعفیٰ دیں اور قانون کا سامنا کریں بتائیں کتنے اور کون سے غیرملکیوں سے کتنی غیرملکی اور غیرقانونی فنڈنگ لی غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں کیوں جمع نہیں کروائی ۔

مزیدخبریں