ایک دن شہباز دوسرے دن مریم گروپ میڈیا ر رونا روتا ہے: فرخ حبیب

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن امریکہ اور برطانیہ میں لمیٹڈ لائیبلیٹی کمپنی کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ بتائیں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے نام سے کتنی فارن فنڈنگ حاصل کی ہے؟۔  رانا ثنا اللہ بتائیں 3کروڑ روپے ن لیگ کو دینے والے بھون داس کون ہیں ؟، عوام نے 2018کے الیکشن میں ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، اپنی مدت پوری کریں گے، جمعرات کو لیگی راہنما رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں  فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے الیکشن کمیشن کو 40ہزار ڈونرز کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا،ن لیگی آلہ کار اکبر ایس بابر کے فارن فنڈنگ کیس کو سکروٹنی کمیٹی نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے، ن لیگ میں دو گروپس کھل کر سامنے آچکے، ایک دن شہباز شریف اور دوسرے دن مریم گروپ میڈیا پر آکے اپنا رونا روتا ہے، ان لوگوں کے منہ سے اداروں کی حدود کی بات زیب نہیں دیتی جو اداروں پر حملہ آور ہوتے رہے ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے پارٹی اکائونٹس میں مشتبہ ٹرانزیکشنز ثابت ہوچکی ہیں، فرخ حبیب نے مزید کہاکہ نواز شریف پکنک پر نہیں ہیں جو مرضی سے آئیں،عدالتی بھگوڑے ہیں، رانا ثنا نوکری پکی کرنے کے لئے مریم،پرویز رشید آڈیو لیک پر بھی ڈھٹائی سے دفاع کررہے ہیں،انھیں شرم بھی محسوس نہیں ہوتی۔ اے پی پی کے مطابق ایک ٹویٹ میں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے 3.160 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن