لاہو ر(سٹی رپورٹر) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ قومی صحت کارڈ کے تحت منتخب شدہ سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں 52 ہزار سے زائد بیڈز کی گنجائش ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 431 ہسپتال پنجاب ہیلتھ انیشیٹیو مینجمنٹ کمپنی کے پینل پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی صحت کارڈ کے اجراء کے بعد شہری معیاری علاج معالجہ کے حوالے سے اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ مختلف ہسپتالوں کے دوروں کے دوران مریضوں نے معیاری علاج کی فراہمی پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے لیے 60 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔اس پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے تین کروڑ خاندانوں کو دس لاکھ روپے سالانہ تک ہیلتھ انشورنس کی سہولت میسر آئیگی۔