امتحانی اصلاحات، ڈیجٹلائزیشن کے حوالے سے آئی بی سی سی کا اجلاس 

اسلام آباد(نا مہ نگار)امتحانی اصلاحات اور ڈیجٹلائزیشن کے حوالے سے صوبائی وزیر برائے بورڈ و یونیورسٹیز کے زیرِ صدارت اہم اجلاس،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی ہدایت پر آئی بی سی سی نے امتحانی اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اور بورڈزاسماعیل راہو نے کی جس میں سیکرٹری آئی بی سی سی، فیڈرل بورڈ، پشاور بورڈ، سندھ کے تمام بورڈز اور پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے سربراہان نے شرکت کی یہ میٹنگ 170ویں آئی بی سی سی فورم میٹنگ کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی جس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ سٹوڈنٹ لرننگ آٹکم (SLO) پر مبنی امتحان متعارف کروا کر امتحان اور اسیسمنٹ پیٹرن کو روٹ لرننگ سے تصوراتی لرننگ کی طرف منتقل کیا جا سکتا ہے۔ امتحانات میں شفافیت کو مزید بہتر کرنے، نصاب پر مبنی امتحانات، امتحانی عملے کی استعداد کار بڑھانے ، طلبہ کی نقل مقاری کو کم کرنے کیلئے، امتحانی سینٹرز میں سیکورٹی سسٹم کی بہتری ، ای مارکنگ اور تمام تر بورڈز میں تحقیقی مراکز کے قیام پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔میٹنگ کے دوران چیف ایگزیکٹو پنجاب ایگزیمنیش کمیشن طاہر اقبال، چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم اور چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ خان نے امتحانی اصلاحات کے بارے میں پریزنٹیشن دی-چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے تمام امتحانی بورڈز کو اپنی خدمات اور سافٹ ویئر مفت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ 

ای پیپر دی نیشن