اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنماوسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی چودھری جعفراقبال نے کہاہے کہ دوسروں کو چورکہنے والوں کی اپنی اصلیت بے نقاب ہوگئی ہے،اب پی ٹی آئی کو کوئی پریشانی نہیں توفارن فنڈنگ کیس میںتاخیر کیوںکرارہی ہے،عمران نیازی اپوزیشن میں توکنٹینر پرکھڑے ہو کر احتساب کے بہت بلندبانگ دعوے کیاکرتے تھے ،مسلم لیگ(ن) بند کمروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،مسلم لیگ(ن) کا تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ا نہوںنے کہاکہ نااہل حکمرانوں کے جھوٹ اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے تبدیلی تباہی میں تبدیل ہوچکی ہے،2022ء تک ڈالر کی قدر اور پٹرول کی قیمت200 روپے تک پہنچ جانے کی بات اب نوشتہ دیوار ہے ۔
دوسروں کو چورکہنے والوں کی اپنی اصلیت بے نقاب ہوگئی: جعفراقبال
Jan 07, 2022