اکائو نے پاکستان ایوی ایشن کی آڈٹ رپورٹ کو حوصلہ افزاء قرار دیدیا

Jan 07, 2022

راولپنڈی (اکمل شہزاد سے)ایو ی ایشن انٹرنیشنل تنظیم اکائو نے پاکستان ایوی ایشن کی آڈٹ رپورٹ کو حوصلہ افزاء قرار دے دیا،امید ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن پر عائد سفری پابندیاں ختم کردی جائیں گی، اکائو حکام کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن نے سکیورٹی ، پائلٹس کے چنائو، پائلٹس کے امتحانات کے بارے میں آگاہ کئے گئے تمام دستاویزات درست قرار دیئے گئے ہیں،ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ایویشن ریگولیٹر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے عالمی ہوابازی کی تنظیم ICAO نے SSC سگنفکنٹ سیفٹی کنسرن ختم کردیا،اکاو USOAP AUDIT کے اختتام پر ICAO نے پاکستان کی کامیابی کا مراسلہ جاری کردیا،ڈائریکٹر جنرل سی اے اے خاقان مرتضی اور ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری سی اے اے نادر ڈار نے اس کامیابی کو پاکستان کے لئے تاریخی سنگ میل قرار دیا، انہوں نے اس کامیابی کے پیچھے تمام ریگولیٹری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

مزیدخبریں