ایران پر کیا جانے والا اعتماد بہت حد تک ضائع ہو چکا ‘ جرمن وزیر خارجہ

واشنگٹن (آئی این پی)جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ اپنے تنازعے میں ایران نے خود پر کیا جانے والا اعتماد بہت حد تک ضائع کر دیا ہے‘عالمی طاقتیں تہران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی چاہتی ہیں تاہم اب اس ڈیل کو ناکامی سے بچانے کے لیے زیادہ وقت باقی نہیں بچا۔ ۔ بیئربوک اس وقت امریکہ کے اپنے اولین دورے پر ہیں۔ انہوں نے یہ بات امریکی ہم منصب اینٹونی بلنکن کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد گزشتہ رات کہی۔ بیئربوک نے مزید کہا کہ عالمی طاقتیں تہران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی چاہتی ہیں تاہم اب اس ڈیل کو ناکامی سے بچانے کے لیے زیادہ وقت باقی نہیں بچا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...