برازیل کے صدر جیر بولسونارو کوہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

Jan 07, 2022

سا پالو(اے پی پی)برازیل کے صدر جیر بولسونارو کوہسپتال سے ڈسچارج  کر دیا گیا۔ چینی خبررساں ادارے  کے مطابق برازیل کے صدر جیر بولسونارو کو آنتوں کے عارضے  کے باعث  ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا،جنہیں   48 گھنٹے بعدڈسچارج کر دیا گیا۔صدر جیر بولسونارو  نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ وہ ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں اور انہوں نے ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں کا شکریہ بھی اداکیا ۔

مزیدخبریں