اقوام متحدہ  کی  جنوبی لبنان میں امن دستوں  پر  حملے  کی مذمت

اقوام متحدہ(اے پی پی)اقوام متحدہ نے جنوبی لبنان میں عالمی  امن دستوں  پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار   دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے  نے   اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک   کے حوالے سے بتایا کہ  لبنان میں اقوام متحدہ کی  انٹیرم فورس  کے ارکان   (یو این آئی ایف آئی ایل) پر  گزشتہ  رات  نامعلوم  مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا  جس  دوران اقوام متحدہ کی گاڑیوں   میں توڑ پھوڑ کی گئی اور سرکاری سامان چوری کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یو این آئی ایف آئی ایل کی نقل  و حرکت کی آزادی اور امن کے مقصد کی خدمت کرنے والوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت ناقابل قبول ہے۔ انہوں  نے لبنانی حکومت سے جلد اور مکمل تحقیقات کرنے اور  حملے میں ملوث افراد کے خلاف  کارروائی کا مطالبہ  بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن