کراچی (نیوز رپورٹر) تھائی ایئرویز نے دارالحکومت بنکاک سے پاکستان کے لیے فلائٹ شیڈول کی بحالی کا اعلان کردیا ۔ یکم فروری سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لئے پروازیں شروع کی جائیں گی۔ تھائی ایئرویز پاکستان کے لیے ہفتہ وار12 دوطرفہ پروازیں آپریٹ کرے گی۔ بنکاک سے لاہور اور لاہور سے بنکاک کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت سے لاہور کے لئے منگل اور جمعہ کو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جس کے لئے تھائی ایئرویز نے ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع کردی ہے۔یاد رہے کہ عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکانے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی پر سیفٹی سگنی فکینٹ کنسرن(ایس ایس سی) ختم کردیا جس کے بعد یورپی یونین کی پابندی ہٹنے کے بھی امکان روشن ہوگئے ہیں۔
تھائی ایئرویز کا پاکستان کیلئے فلائٹ شیڈول کی بحالی کا اعلان
Jan 07, 2022