کراچی (نیوز رپورٹر) سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاور منہدم کرنے کا کام جاری ہے ۔ جبکہ تجوری ہائٹس کے انہدام کا مکمل کر لیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے جمعرات کو نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کا دورہ کر کے کام کا معائنہ کیا ۔تجو ری ہائٹس کے دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال ستار ہکرو نے کمشنر کو بریفنگ دی کمشنر نے تجوری ہائٹس کے خالی پلاٹ کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ نسلہ ٹاورپر مامور اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ثنا طارق اور نگراں انجنیئر نے کمشنر کو بریفنگ دی ۔۔ نسلہ ٹاور کے دورہ کے موقع پر کمشنر کو بتایا گیا کہ انہدامی کام میں تین مشینیں استعمال کی جارہی ہیں۔اس وقت ساتوین منزل پر گرانے کا کام کیا جارہا ہے جو امید ہے آج مکمل کر لیا جائے گا ۔انھوں نے بتایا کہ بالائی منزلوں پر حفاظتی تقاضوں کے پیش نظر کم سے کم مشینیں استعمال کی گئی ہیں اور محدود مزدوروں سے کام لیا گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ چوتھی منزل پر پارکنگ کی جگہ پر زیادہ مشینیں استعمال کر نا ممکن ہو سکے گا لہذا پارکنگ منزل پر چار پانچ مشینوں سے کام کیا جائے گا کمشنر نے ہدایت کی کہ انہدامی کارروائی میں تمام سیفٹی تقاضوں کو مد نظر رکھا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ جلد از جلد کام مکمل ہو ۔