پیرس(این این آئی )کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہاہے کہ پالتو جانوروں کو بچوں پر فوقیت دینے والے لوگ خود غرض ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے ویٹی کن میں عام افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پالتو جانوروں کو بچوں پر فوقیت دیتے ہیں وہ خود غرض ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خود غرضی کی ایک شکل نظر آتی ہے کہ کچھ لوگ بچے پیدا نہیں کرنا چاہتے یا بعض اوقات ان کا ایک بچہ ہوتا ہے لیکن ان کے پاس کتے اور بلیاں ہوتی ہیں جو بچوں کی جگہ لیتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس بات پر لوگوں پر ہنسی آتی ہے پر یہ حقیقت ہے جبکہ یہ عمل باپ اور ماں بننے سے انکار ہے جو ہماری انسانیت کو چھین لیتا ہے۔پوپ فرانسس نے کہا کہ جو لوگ طبی وجوہات کی بنا پر بچے پیدا کرنے سے قاصر ہیں انہیں بچے گود لینے پر غور کرنا چاہیے۔
پوپ فرانسس
پالتو جانوروں کو بچوں پر فوقیت دینے والے خود غرض، پوپ فرانسس
Jan 07, 2022