کراچی(اسٹاف رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں19ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1801ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔ جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں100روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ26ہزار150روپے ہو گئی اسی طرح86روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ8ہزار153پر آ گئی۔