عالمی مارکیٹ میں19ڈالر کی کمی  سے فی اونس سونا1801ڈالر ہو گیا 

Jan 07, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں19ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1801ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔ جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں100روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ26ہزار150روپے ہو گئی اسی طرح86روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ8ہزار153پر آ گئی۔

مزیدخبریں