کراچی(کامرس رپورٹر)دسمبر2021میں پاکستان کی جانب سے مختلف ممالک کو برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔وزارت تجارت نے مختلف ممالک کے ساتھ برآمدات کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق سعودی عرب، افغانستان، روس، برطانیہ اور جرمنی کو برآمدات میں کمی ، امریکہ، چین ہالینڈ ، سپین ، سری لنکا ، قزاقستان کیلئے برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ امریکہ کیلئے برآمدات میں 43 فیصد کا اضافہ ہوا۔دستاویز کے مطابق چین کیلئے 25 فیصد اور ہالینڈ کیلئے برآمدات میں 17فیصد کا اضافہ، دسمبر 2021میں قزاقستان کیلئے برآمدات میں 229فیصد کا اضافہ، سالانہ بنیاد پر تھائی لینڈ کو دسمبر میں برآمدات278فیصد بڑھیں، دسمبر 2021میں سپین کیلئے برآمدات میں 29فیصد کا اضافہ ہواجبکہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں 70فیصد کا اضافہ ہوا ریکارڈ کیا گیا ۔وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق افغانستان کیلئے ملکی برآمدات میں دسمبر کے دوران 34 فیصد کی کمی ہوئی ، سعودی عرب سے برآمدات میں 9فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ، روس کیلئے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں 30 فیصد کمی ہوئی ، دسمبر 2021 میں گزشتہ سال کی نسبت جرمنی کیلئے برآمدات میں 15فیصد کم ہوئیں۔ دسمبر2021 میں پلاسٹک کی برآمدات 70 فیصد مچھلی اور اسکی مصنوعات کی برآمدات 64 فیصد بڑھیں ۔
دسمبرمیں مختلف ممالک کو برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی
Jan 07, 2022