گلوبل ساکر وینچرز اور سینٹ پیٹرکس ایتھلیٹک فٹ بال کلب کے درمیان  معاہدہ

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) وزیر اعظم کے فٹبال سے متعلق وژن کو فروغ دینے اور پاکستانی نوجوان میں فٹبال کے کھیل کو ترقی دینے کیلئے گلوبل ساکر وینچرز اور پریمیئر ڈویژن کلب، سینٹ پیٹرک ایتھلیٹک فٹ بال کلب کے درمیان  3سالہ معاہدہ طے پایا ہے، جو کہ کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو پروگرام کا حصہ ہے۔ سینٹ پیٹرکس ایتھلیٹک سے لائسنس یافتہ کوچنگ اسٹاف، مائیکل اوین کی نگرانی میں،ملکی سطح پر کوچنگ اور کامیاب جوان فٹ بال ٹیلنٹ  ہنٹ پروگرام کا آغاز کرے گا۔اس سفر کا آغاز ٹرین-دی-ٹرینر ماسٹر کلاس کی صورت میں ہو گا جو سینٹ پیٹرکس UEFA-pro  لائسنس یافتہ اسٹاف انجام دے گا۔اِن سیشنز کو پاکستان کے کوچنگ اسٹاف میںبین الاقوامی معیار کے مطابق کوچنگ کی معلومات منتقل کرنے اور اْن کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے  تیار کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر،یہ ٹیم پاکستان کے 10 شہروں میں ٹیلنٹ تلاش کرے گی جن میں اسلام آباد، مظفر آباد، پشاور، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد، کوئٹہ، سکھر اور کراچی شامل ہیں۔ اِس دوران 20 کھلاڑیوں کو منتخب کرکے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن بھیجا جائے گا جہاں انہیں اکیڈیمی کے ساتھ، اور ممکنہ طور پر سینٹ پیٹرکس ایتھلیٹک کی فرسٹ ٹیم کے ساتھ کھیلنے اور سیکھنے کا موقع ملے گا۔ 17جنوری سے 05فروری، 2022ء تک، پورے پاکستان میں موجود فٹ بال کے شوقین نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو سامنے لانے کا موقع ملے گا۔یوئفا پرولائسنس یافتہ اسٹاف میں کارل فرائے (بیلجیم)، سینڈرو یانی سیلا (اطالیہ) اور بیلجیم کے ڈینس ریکارڈو بینو بھی شامل ہوں گے جوسینٹ پیٹرکس ایتھلیکٹ کے بینر تلے قومی ٹرائلز کا آغاز کرنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔ سابقیورپی چیمپئنز کے مینیجر، برائن کر نے کہا ہے پاکستان میں بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے اور ہم امید کر رہے ہیں کہ اس ٹیلنٹ کو تلاش کریں، انہیں آگے لائیں ۔سابق فٹ بالرمائیکل اوین نے کہا:’’پاکستانی ٹیلنٹ کے ساتھ کام کرنا اور پاکستان میں پیشہ ورانہ ٹیلنٹ کی شناخت کا پروگرام شروع کرنا نہایت اعزاز کی بات ہے۔‘‘UEFA لائسنس یافتہ کوچ کارل فرائے نے کہا:’’پاکستان ایک زبردست قوم ہے جہاں فٹ بال کا غیرمعمولی ٹیلنٹ پایا جا تا ہے۔ ہم سینٹ پیٹرکس کے برائن کر   او ر  جر او برائین کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ گلوبل ساکر وینچرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، زیب خان ، سینٹ پیٹرکس اکیڈیمی کے ڈائریکٹرجر او برائن،گلوبل ساکر وینچرز کے چیئرمین، یاسر محمود  و دیگر نے بھی پاکستان فٹبال کے حوالہ سے اظہار خیال کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...