عبدالواحد بنگلزئی کی جگہ عباس علی قومی انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ بن گئے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)عبدالواحد بنگلزئی کی جگہ عباس علی قومی انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔وہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان انڈر 19 کی نمائندگی کریں گے۔ایونٹ 14 جنوری سے 5 فروری تک کیربین سرزمین پر کھیلا جائے گا۔17سالہ عباس علی کا تعلق پشاور سے ہے۔انہوں نے پی سی بی انڈر 19 ون ڈے کپ میں 152 اور انڈر 19 تھری ڈے چیمپئن شپ میں 265 رنز بنائے تھے۔عباس علی 8 جنوری کو ٹرینیڈاڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔انہیں تین روزہ آئیسولیشن کے بعد قومی انڈر 19 اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔عبدالوحد بنگلزئی کوویڈ 19 وائرس کا شکار ہونے کے باعث انڈر 19 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن