پی ایس ایل 7،تبریز شمسی، ڈیوڈ ویلی اور ڈیوڈ ملر سپلیمنٹری ڈرافٹ کا حصہ

لاہور(پی پی آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا سپلیمنٹری ڈرافٹ 99 جنوری کو ہونے والا ہے اور فرنچائزز اپنے دستے میں 22 اضافی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل کی اعلی انتظامیہ لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے کچھ اعلی ٹی ٹونٹی سٹارز کو لانے کے لیے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں پی سی بی کی جانب سے مختلف کرکٹ بورڈز سے رابطہ کیا گیا ہے اور جنوبی افریقی کھلاڑی ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی اور چند دیگر انٹرنیشنل سٹارز پی ایس ایل انتظامیہ کی ٹارگٹ لسٹ میں ہیں۔انگلینڈ کے تجربہ کار آل رانڈر ڈیوڈ ولی پلاٹینم کیٹیگری کا حصہ ہیں اور وہ بھی 367 دیگر کھلاڑیوں سمیت پورے سیزن کے لیے دستیاب ہیں۔ کولن انگرام، کارلوس براتھویٹ، لیوک رائٹ اور بین ڈنک اس فہرست میں موجود چند دوسرے سٹار کھلاڑی ہیں۔ پی ایس ایل کی ہر فرنچائز کو اپنے سکواڈ میں دو اضافی کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت ہے۔

ای پیپر دی نیشن