سی آئی اے کوتوالی کی کارروائی قتل کا مجرم اشتہاری پشاور سے گرفتار

لاہور (نامہ نگار ) سی آئی اے کوتوالی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو قتل کرنیوالے خطرناک اشتہاری کو پشاور سے گرفتار کر لیا ہے گرفتار اشتہاری کے سنسنی خیز انکشافات جاری ہیں خاتون کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ۔ایس ایس پی سی آئی اے افتخار کمبوہ کے احکامات پر ڈی ایس پی سی آئی اے کوتوالی خالد ابوبکر کی سربراہی انسپکٹر طارق سجوار کے ہمراہ ملازمین کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے بہترین کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر پشاور سے خطرناک اشتہاری ملزم صادق کو پشاور سے گرفتار کر لیا۔  ملزم صادق نے تھانہ بادامی باغ کے علاقہ میں پروین بی بی نامی خاتون کو قتل کیا تھا۔ خطرناک اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر اعلیٰ پولیس افسران کی جانب سے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن