لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ڈاکٹر محمد عابد خان نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ شالیمارانسپکٹر طاہر اکرام،ایس ایچ او مزنگ سب انسپکٹر آصف جبار،ایس ایچ اوقلعہ گجرسنگھ انسپکٹر مسعودالرحمان،ایس ایچ اوسول لائنزانسپکٹر بابر اشرف،ایس ایچ او ریس کورس سب انسپکٹر رضا عباس،ایس ایچ او گڑھی شاہوسب انسپکٹر زبیر احمدکو شوکاز نوٹسزجبکہ ایس ایچ او اولڈ انارکلی انسپکٹر محمد سجاد بٹ اورایس ایچ او لٹن روڈانسپکٹر مجاہد حسین کے خلا ف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ناقص سپرویژن پر ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ اورڈی ایس پی ریس کورس کووضاحتی لیٹرزجاری کئے ۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سول لائنز ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ کے دوران ڈی آئی جی نے کہا ہے کہ سٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے پولیس افسر متحرک رہیں۔ آرگنائزڈ کرائم کی خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں۔ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر برداشت نہیں۔ پولیس افسر ون فائیو کالز پر بلاتاخیر رسپانڈ کریں۔ غیر قانونی اسلحہ، منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کریں۔ سیف سٹی اتھارٹیز کی خدمات لیں۔