لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز 416رنز 8کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی ۔سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں عثمان خواجہ 137رنز بناکر نمایاں رہے ۔ فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ انگلینڈ نے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 13رنز بنالئے ہیں ۔ عثمان خواجہ نے اپنے کیرئیر کی نویں سنچری بنائی۔2019 ء کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے عثمان خواجہ نے 2018 ء میں بھی اسی گراؤنڈ پر سنچری سکور کی تھی۔اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے باوجود عثمان خواجہ نے اننگز کو مستحکم کرنے کیلئے 11 چوکوں کیساتھ 201 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔عثمان خواجہ نے سنچری مکمل کی تو گراؤنڈ میں موجود اْن کی اہلیہ اور بیٹی نے بھی جشن منایا۔