لاہور(سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ نے بھارت کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی جبکہ سیریز کا آخری میچ باقی ہے۔ہوم ٹیم کے کپتان ڈین ایلگر نے 240 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا، وہ 96 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔جوہانسبرگ ٹیسٹ کے چوتھے روز بارش کے باعث کھیل مقررہ وقت پر شروع نہ ہو سکا۔جنوبی افریقہ کو بھارت کیخلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ جیتنے کے لیے 122 رنز درکار تھے۔ کپتان ڈین ایلگر اور وین ڈر ڈیوسن نے 82 رنز کی شراکت بناکر ہدف آسان کردیا۔وین ڈر ڈیوسن 40 رنز بناکر آئوٹ ہوئے‘ڈین ایلگر 96 اور ٹیمبا بیوما 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔