لاہور (سپورٹس رپورٹر)کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوںکو بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی نے کھلاڑیوں اور عملے کو بوسٹر ڈوز لگوانے سے متعلق حکمت عملی ترتیب دیدی ہے۔ بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائیں گی۔پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بوسٹرز لگائے جائیں گے جس کا آغاز آج سے ہو گا۔ قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کوفائزر کے بوسٹر لگیں گے جس کے بعد دیگر سٹاف ممبران کو ڈوز لگائے جائیں گے۔