لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عابد علی کی میڈیکل رپورٹس حوصلہ افزاء آئی ہیں جس کے بعد انہیں سفر کی اجازت مل گئی۔ عابد علی اگلے ایک دو روز میں کراچی سے لاہور کا سفر کریں گے۔عابد علی نے تقریباً دو ہفتے کراچی میں ڈاکٹرز کی نگرانی میں ری ہیب کیا، عابد علی کو پلان دیدیا گیا ہے وہ لاہور میں مزید ری ہیب کریں گے۔