لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کی ٹی 20 لیگ بگ بیش میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور میلبورن سٹارز کا آج ہونے والا میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔بی بی ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میلبورن سٹارز کے 13 کھلاڑی کرونا مثبت آنے کے بعد آئسولیشن میں ہیں، جس وجہ سے میچ ملتوی کیا گیا ہے۔ملتوی شدہ میچ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی بی ایل کے میچز میلبورن میں ہی کرانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ سڈنی سکسرز کے 4 کھلاڑی کرونامیں مبتلا ہو گئے، کرکٹرز کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڈنی سکسرز کے سکواڈ کے باقی ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، کرکٹرز کے روزانہ کی بنیاد پر ریپڈ ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔