نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) پریس کلب رجسٹرڈ کا پہلا اجلاس نومنتخب صدر راشد چوہدری کی زیر صدارت پریس کلب آفس میں ہوا۔ تلاوت قرآن پاک پیش کرنے کا شرف حافظ لیاقت علی شیراز نیاور یوسف ندیم بٹ نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اس موقع پر جنرل سیکرٹری خالد نذیر مصطفائی نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا اور سال 2022 کے لیے عہدیداروں کا اعلان کیا۔چئیرمین میاں عبدالوکیل، وائس چئیرمین شیخ منیر احمد آزاد،صدر راشد چوہدری سنئیر نائب صدر میاں عمران بشیر نائب صدر عاصم چشتی جنرل سیکرٹری خالد نذیر مصطفائی جوائنٹ سیکرٹری عظیم اللہ فنانس سیکرٹری رضوان ظفر انصاری سیکرٹری انفارمیشن یاسین نذیر انصاری آفس سیکرٹری فیصل غوث بھٹہ سوشل میڈیاکوارڈینیٹرشوکت علی ڈار اور پریس فوٹو گرافر رانا محمد الیاس منتخب ہوئے۔اس موقع پر صدر پریس کلب راشد چوہدری نے کہا کہ تقریب حلف برداری کے سلسلے میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ باہمی مشاورت سے تقریب منعقد کرنے کے لئے لائحہ عمل مرتب کرے گی ۔