شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ میاںجمیل احمد نے کہا ہے کہ شیخوپورہ میں کھاد کا کوئی بحران نہیں ہے حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں پر مقررہ ڈیلروں سے کھاد وافر مقدار مل رہی ہے بعض عناصر اپنی سیاسی دوکانداری چمکانے کیلئے کھاد کو ایشو بنا رہے ہیں انہوںنے کہاکہ کھاد کے ڈیلر اگر مہنگی کھاد فروخت کریں تو اس کی اطلاع فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو دی جائے کھادکی دستیابی کیلئے ضلع حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرمد تیمور کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں کھاد ڈیلروں اور کھاد فیکٹریوں کیساتھ ساتھ کاشتکاروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جس میں کھاد کی سپلائی اور مقررہ ریٹ پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے میکنزم بھی ترتیب دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ ریونیو کا نمائندہ فیکٹری سے نکلنے والی کھاد اور ڈیلر سے کاشتکاروں کو فروخت کا ریکارڈ مرتب کریگا۔