چڑیا گھر میںحفاظتی انتظامات صفر ،بندر نے بچ انگلیاں چبا ڈالیں 

رحیم یار خان (کرائم رپورٹر)چڑیاگھر انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ،خونخوار بندر نے کمسن بچوں کی انگلیاں چبا ڈالیں تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوشتہ روز کمسن قاضی صہیب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیروتفریح کیلئے چڑیا گھرآیا اور پنجرے پرہاتھ رکھا ہی تھا کہ اچانک بندر نے حملہ کرکے دائیں ہاتھ کی انگلی چبا کر کھالیں صہیب کے چیخ وپکار پروالدین اور چڑیا گھر میں موجود افراد نے کمسن صہیب کوبندر کے مزید حملے سے بچالیا۔ اس موقع پر عینی شاہدین نے بتایا کہ چند روز قبل بھی خونخوار بندر نے حملہ کرکے مروا فاطمہ سمیت تین کمسن بچوں کی انگلیاں چبا کر کھالی تھیں جس سے بچے زخمی ہوگئے تھے۔ حادثات کے باوجود چڑیاگھرانتظامیہ کی جانب سے نہ تو ان واقعات کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات کیئے گئے اورنہ ہی آگاہی فراہم کی گئی۔ سیروتفریح کیلئے آنے والے افراد نے ضلعی انتظامیہ سے حفاظتی انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن