ایم ڈی واسا کا سیوریج منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم 

ملتان( نمائندہ خصوصی )منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر نے کہا ہے کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات میں بہتری لانا اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہے واسا کے زیر انتظام سیوریج  اور واٹر سپلائی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کر کے ان کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے انہوں نے ٹی بی ہسپتال روڈ،نواب پور روڈ سمیت دیگر تمام سیوریج منصوبوں کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ٹی بی ہسپتال روڈ بوسیدہ سیوریج لائن تبدیلی منصوبے کا دورہ،ہیڈ آفس میں منصوبوں کی کارکردگی اور چاہ حفیظ والا سیوریج نالے کی صفائی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، انہوں نے دہلی گیٹ کے علاقے چاہ حفیظ والا کے سیوریج  نالے کی صفائی کے کام کا بھی جائزہ لیا اور نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کو نالے کی صفائی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ٹی بی ہسپتال روڈ پر بوسیدہ سیوریج لائن تبدیلی کے کام کا بھی جائزہ لیا ۔

ای پیپر دی نیشن