خان پور بگاشیر (نامہ نگار ) ایم پی اے پی پی 269 مظفر گڑھ سردار اظہر عباس خان چانڈیہ کے فرزند سردار امجد عباس چانڈیہ نے خانپور بگا شیر میں حاجی راؤ محمد اکبر کے جانب سے دیئے گئے ظہرا نے میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خانپور بگا شیر کے عوام کا ہم پر قرض ہے انہوںنے سیوریج کا مسئلہ حل کرنے کے لئے دو کروڑ روپے کا اعلان کیا اور کہا کہ فروری کے مہینے میں اس کا کام شروع کردیا جائے گا ، مزید رقم کی ضرورت پڑی تو وہ بھی مہیا کریں گے،اس موقع پر راجپوت برادری کی سرکردہ شخصیات رانا شمشاد علی ، راؤ محمد اکبر، رانا محمد ادریس، راؤ محمد اسلام ،رانا محمد اقبال، رانا محمد فیصل اسلام، رانا محمد اکرام اسلام، رانا محمد امجد، رانا محمد مہدی، رانا فرزند علی، سید افتخار شاہ، ملک غلام قاسم چن، ملک امیر عمر آہیر، رانا محمد شفیق، مولوی محمد ریاض، حاجی محمد اسلم، راؤ محمد سلیم ٹھیکیدار اور دیگر نے سردار محمد امجد چانڈیہ کی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کی خاطر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔
خان پور بگاشیر،راجپوت برادری کی سرکردہ شخصیات پی ٹی آئی میں شامل
Jan 07, 2022