کوٹلہ مغلاں (نمائندہ نوائے وقت) 2 برادریوں میں پرانی دشمنی کے خاتمہ کے لئے پنچایت‘ مخالفین نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔ خون ریزی کا خطرہ ٹل گیا۔ تفصیل کے مطابق واسنی اور ونیس اقوام کے درمیان پرانی دشمنی کے خاتمہ کے لیے علاقہ کی بزرگ ہستی سجادہ نشیں پیر خواجہ صالع محمد کی سربرائی میں پنچایتی اکٹھ ہواجس میں معزز ین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واسنی برادی کی طرف علی حیدر۔ قابل سہرانی۔جبکہ ونیس برادری کی طرف سے حضور بخش لشاری ودیگر نے حصہ لیا۔ ثالثین کے فیصلہ کے مطابق قصور وار پارٹی پر دیت مقرر کرتے ہوئے پندرہ لاکھ چٹی مقرر کی گئی۔ جس پر مدعی پارٹی نے مقامی عمائدین وپیر خواجہ صالع محمد کے حکم پر چھ لاکھ روپے معاف کر دیئے۔ باقی نولاکھ روپے تین ماہ کے اندر ادائیگی کرنا ہو گی۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو گلے لگا کرکے پرانی رنجش معاف کر دی۔ اس موقع پر پیر خواجہ صالع محمد نے کہا کہ اللہ تعالی کی رضا اور علاقہ میں قتل وغارت کو روکنے کے لئے صلع کی گئی ہے جس کے علاقہ میں مثبت اثرات مرتب ہو نگے د وسری طرف اہل علاقہ نے صلع کو نیگ شگون قرار دیتے ہوئے علاقہ کے لئے اچھا عمل قرار دیا۔
پنچائت نے دشمنی ختم کرا دی‘ مخالفین نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا
Jan 07, 2022