خانیوال(خبرنگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ملازمین کے لیے اولڈ ایج پنشن، اولڈ ایج گرانٹ، بیماری یا حادثاتی صورت میں پنشن اور دیگر مراعات کے لیے ادارہ EOBIسے رجسٹریشن مکمل ہونے کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار کے صدر رائو محمود خالد نے کہاکہ ڈسٹرکٹ بار کی طر ف سے56ہزار5سو 50روپے جملہ ملازمین بار ایسوسی ایشن خانیوال کا کنٹری بیوشن EOBI ادا کیاگیا۔خانیوال بار ایسوسی ایشن ، ملتان ڈویژن کی پہلی ڈسٹرکٹ بار ہے جوکہ EOBIسے رجسٹرڈہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ جنوری21تا دسمبر21تک کی رقم اداکردی گئی ہے ۔تقریب سے جنرل سیکرٹری بار سید حامد علی شاہ،ممبر پنجاب بارکونسل ملک طارق نوناری ،رائے صفدر حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال نے انسانیت کی خدمت کی ہے اور یہ دیگراداروںکے لیے بھی مشعل راہ ہے۔ڈسٹرکٹ بار کے سینئرملازم نذر حسین نے ڈسٹرکٹ بار کے صدر رائو خالدمحمود ،جنرل سیکرٹری سید حامد علی شاہ وایگزیکٹو باڈی کے اراکین کی کاوشوں کوسراہا ۔تقریب میں ملک آفتاب عباس، الطاف حسین بھٹی ،رانا محمد افضل ،چوہدری شہزاد یونس،تسنیم کوثر رائو،جام سجاد ،جعفر امام ویگر وکلاء اور بارکے ملازمین نے شرکت کی۔
خانیوال بار ای او بی آئی میں رجسٹر،رقم اداکردی:صدر رائو محمود خالد
Jan 07, 2022