عمران نے بینک اکاؤنٹس چھپائے،حساب دینے کا وقت آگیا:عبدالرحمن کانجو

Jan 07, 2022

قطب پور: ( نامہ نگار) عبدالرحمن خان کانجو ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن ملتان نے سابق ممبر ضلع کونسل معروف سیاسی رہنما اللہ وسایا کانجو کی وفات پر ان کے صاحبزادوں سابق ناظم اللّہ رکھا کانجو اللّہ بخش کانجو سے تعزیت کی اور کہا کہ مرحوم میرا سرمایہ تھے میں انہیں اپنے والد کی طرح سمجھتا ہوں انکی وفات سے شہید کانجو گروپ کو بہت بڑا نقصان ہؤا ہے بعض ازاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سچ بولنے کا حلف اٹھا کر پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمشن سے چھپائے اور کرپشن کرکے ملک کو لوٹا ہے عمران خان کے اکاؤنٹس میں پیسے آنے پر سب خاموش ہیں سپریم کورٹ ایکشن لے ہماری گاڑیاں فروخت کرکہ سائیکل پر دفتر جانے والوں نے نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے کمپنی کو آرڈر دے دیے قوم ان سے سب کچھ پوچھے گی حساب کتاب دینے کا وقت آگیا ہے، بلدیاتی الیکشن کی باتیں کرنے والے اب یہ سوچ لیں کہ یہ انتخابات اب انکا یوم احتساب ہوگا  اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی عامر شاہ قریشی  منیر احمد بھٹہ ملک اسلم اعوان حاجی تنویر احمد بھٹہ میاں شکیل کھوکھر صغیر احمد بھٹہ عمر سرور لودھی و دیگر لوگ موجود تھے۔

مزیدخبریں