وزیراعظم کھوکھلے نعرے لگا کر اپنی نااہلی چھپانا چاہئے ہیں : جاوید قصوری 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی باتیں آج بھی کنٹینر والی ہیں۔ اگر کسی نے ملک و قوم کا پیسہ خردبرد کیا ہے تو تحقیقات میں سامنے لا کر ان کو قرار واقعی سزا دینا وزیر اعظم کی ہی ذمہ داری بنتی ہے۔وہ محض کھوکھلے نعرے لگا کر اپنی نا اہلی چھپانا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں آئے روز کرپشن کی داستانوں کا منظر عام پر آنا شرمناک اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جھوٹوں کا ایک ٹولہ ہے جو ملک و قوم کو گمراہ کرکے اقتدار پر قابض ہوچکا ہے۔ عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں۔ اب وہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی بجائے کام کرکے دکھائیں۔ عوام کو درپیش مسائل میں اضافہ تشویشناک ہے۔ چوروں کا احتساب کرنے والے خود فارن فنڈنگ کیس میں بے نقاب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا اقتدار اب روبہ زوال ہے۔ اس کی کارکردگی نے عوام کو بہت مایوس کیا ہے۔عوام مہنگائی کے ہاتھوں بد حال ہوچکے ہیں۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ معاشی ڈھانچہ تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکومت نے تین برسوںمیں چالیس ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن