لاہور(خصوصی نامہ نگار)محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سیدطاہر رضا بخاری نے کہا ہے کہ معا شرتی تہذیب و تمدن نے علم ہی کی بنیا د پرترقی کی ہے جبکہ تعلیمی ادارے تہذ یب کی نر سیا ں ہیں ۔جہا ں پر دنیا وی تعلیم کے ساتھ ساتھ رو حا نی تعلیم کے فروغ کے لیے ادارے بنا نا وقت کی اشد ضرورت ہے ۔تعلیم یا فتہ انسا ن کی زندگی عا م انسا ن کی زند گی سے بہت بہتر ہے ۔اللہ تعا لی نے نز ول قران کر یم کی ابتدا لفظ اقراء سے کر کے حصو ل تعلیم کے عمل کی بنیا د رکھ دی ہے اسی لیے حکومت پنجا ب صوبہ بھر میں صو فی یو نیو رسٹیز کا قیا م بھی عمل میں لارہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دور جد ید کے چیلنجز کا مقا بلہ کر نے کے لیے تعلیم کا حصو ل نا گزیر ہے ۔علم ما ں کی گود سے لیکر قبر کی لحد تک حا صل کر و ،تعلیم ایسا زیو ر ہے جسے کو ئی نہیں چرا سکتا۔